کترینہ کیف کو بھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا - Showbiz Urdu News | DaddyFile

0
Date: 3/7/2016

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کو اب شاید سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہونے لگا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی اب دیگر فلمی ستاروں کی طرح سوشل میڈیا میں فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا کے دیگرشعبوں کی طرح بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اورانہیں مختلف معاملات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، اس سے ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی فلموں کی تشہیر بھی ہوتی ہے لیکن کچھ فلمی ہستیاں اب بھی سوشل میڈیا سے دور ہیں جن میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں تاہم اب انہوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق باربی ڈول کترینہ کیف  نے بھی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا ہے، اب وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس بنائیں گی، ان اکاؤنٹس کو وہ ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی، پہلے مرحلے پر وہ  فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائیں گی جس کے بعد وہ ٹوئٹر پررونمائی دیں گی۔
کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ انٹری 16 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر دیں گی اور مداحوں سے بات چیت کے دوران اپنی نئی آنے والی فلم “بارباردیکھو” کی تشہیر کریں گی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف 16 جولائی کو 33 برس کی ہوجائیں گی۔


News categories:

Pakistan News International News
Showbiz News Sport News
Business News Amazing News

Post a Comment

 
Top