انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین 10 سالہ بچہ جو چلنے پھرنے سے بھی قاصر - Amazing Urdu News | DaddyFile

0
Date: 30/6/2016

جکارتہ: انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین اور بھاری بھرکم 10 سالہ بچہ اپنے وزن کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔
انڈونیشیا میں دنیا کا موٹا ترین اور بھاری بھرکم 10 سالہ آریہ پرمانا اب اپنا بوجھ بھی نہیں اٹھاسکتا کیونکہ 10 سال کی عمر میں اس کا وزن 192 کلو گرام ہوگیا ہے۔ آریہ کے والدین اپنے بیٹے کے لیے خاصے پریشان رہتے ہیں کیونکہ وہ دن میں 5 بار کھانا کھاتا ہے اور اس کی خوراک میں چاول، مچھلی، گوشت، سبزی اور سوپ شامل ہوتا ہے۔

آریہ پرمانا کا اپنا وزن اس کےلئے بوجھ بن کررہ گیا ہے جہاں موٹا پے کی وجہ سے اسے چلنے پھرنے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے اور اب یہ  چل پھر بھی نہیں سکتا۔ آریہ کے والدین کو اس کے سائز کے کپڑے لانے میں بھی بہت مشکل پیش آتی ہے اس لیے اب اسے صرف تہہ بند ہی باندھا جاتا ہے۔



آریا کے بڑھتے وزن سے پریشان والدین نے اس کا اسکول جانا  چھڑادیا ہے اور اب اس کے کھانے پینے کو بھی کنٹرول کرنا شروع کردیا ہے کیوں کہ انہیں ڈر ہے اگر ان کے بچے کا وزن اسی طرح بڑھتا رہا تو اس کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔



News categories:

Pakistan News International News
Showbiz News Sport News
Business News Amazing News

Post a Comment

 
Top