ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ نے اپنے شوہر اداکار پلکت سمراٹ کی گرل فرینڈ اداکارہ یمی گوتم کو تھپڑ رسید کردیا۔
بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ کی طویل عرصہ معاشقے کے بعد 2014 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ یمی گوتم سے قربت کے باعث دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر سلو میاں نے بھی دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اب دونوں میاں بیوی کی جنگ میں اداکارہ یمی گوتم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور خوبرو اداکارہ یمی گوتم نے 2 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں میں بڑھتی ہوئی قربتوں کو پلکت اور ان کی اہلیہ شویتا میں اختلافات کی وجہ قراردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’صنم رے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی بہن شویتا روہرہ اور اداکارہ یمی گوتم کے درمیان فلم کے سیٹ پر ہی لڑائی ہوئی تھی جس پر سلو میاں کی بہن نے اشتعال میں آکر اداکارہ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور پھر اداکارہ کو وہاں سے بھاگ کر جانا چھڑانا پڑی۔
واضح رہے کہ اداکار پلکٹ سمراٹ اور شویتا روہرہ کی شادی نومبر 2014 میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان سمیت خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی تھی۔
News categories:
Pakistan News | International News |
---|---|
Showbiz News | Sport News |
Business News | Amazing News |
Post a Comment