عراق میں 2 بم دھماکوں میں 75 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی - International Urdu News | DaddyFile

0
Date: 3/7/2016

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں کم از کم 75  افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر بغداد میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 75  افراد ہلاک جبکہ 103 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراق کے وزارت دفاع نے دھماکو ں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلا دھماکا بغداد کے مرکزی علاقے کرادہ کے ایک بازار میں ہوا جہاں خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو عید کی خریداری میں مصروف عوام میں آکر اڑا دیا۔
حکام کے مطابق دوسرا دھماکا تجارتی علاقے الشباب کی الشلال مارکیٹ میں ہوا۔ سرکاری حکام کے مطابق الشلال میں ہونے والا دھماکا دیسی ساختہ بم کی مدد سے کیا گیا جو بازار میں نصب کیا گیا تھا۔ دونوں دھماکوں میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 75 ہوچکی ہے ۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔  دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔


News categories:

Pakistan News International News
Showbiz News Sport News
Business News Amazing News

Post a Comment

 
Top