ٹوئٹر پرمحمود اچکزئی کا بیان ’’خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے‘‘ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا - Pakistan Urdu News | DaddyFile

0
Date: 30/6/2016

کراچی: پاکستان میں ٹوئٹر پر محمودخان اچکزئی کا بیان  ’’خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے‘‘ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا جس میں لوگوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔
پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو دوبارہ ان کے ملک بھیجنے کی نئی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ اگر افغانوں کو پاکستان کے کسی دوسرے علاقے میں خوف کا سامنا ہے تو خیبرپختونخوا ان کا اپنا صوبہ ہے وہ یہاں بلا خوف و خطر رہ سکتے ہیں۔
محمود اچکزئی کے اس بیان پر عوام کی جانب سے  ٹوئٹر پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور یہ موضوع پاکستان میں زیر بحث بنا رہا جس کے باعث ٹوئٹر پر#DeportAchakzaiToAfghanistan کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹریند بن گیا۔
امان  نے محمود اچکزئی کے بیان پر کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام محمد اچکزئی کے بیان کر مسترد کرتے ہیں۔
ذیشان بادشاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین ان لوگوں کی ہے جنہوں نے پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
کرن خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرداخلہ کے مطابق محمود اچکزئی کو افغانستان سے پیسے مل رہے ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں۔
ذیشان گلز نے اچکزئی کے  بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو برمودا ٹرائینگل بھیج دینا چاہیے جہاں سے کوئی بھی چیز  واپس نہیں آتی۔
ناظمہ ناجی نے اچکزئی کے بیان کو قابل مذمت اور غداری پر مبنی قرار دیا۔

ایتھی ٹائیگر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ محمود اچکزئی پر قومی اسمبلی میں پابندی عائد کی جائے۔
انجینئر خان ناصر نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچکزئی کو پاکستان چھوڑ دینا چاہیے۔


News categories:

Pakistan News International News
Showbiz News Sport News
Business News Amazing News

Post a Comment

 
Top