لاہور: 2 روز قبل گلبرگ میں پولیس کے سیکیورٹی اسکواڈ کی بدتمیزی کے معاملے پر غلط فہمی پر عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی نے مریم نواز سے باضابطہ معذرت کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکلٹر عظمیٰ کی جانب سے مریم نواز کو خط لکھا گیا گیا ہے جس میں انہوں نے یکم جولائی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں اعلٰی سرکاری شخصیت کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اسکواڈ کی جانب سے بدتمیزی کے واقعے سے آگاہ کیا۔
خط میں ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما عاصم گجر نے ان سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مریم نواز کے پروٹوکول اسکواڈ کا حصہ بتایا تھا۔ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ عاصم گجر غلط بیانی کررہے ہیں، وہ اس وقت پریشان تھیں اور انہوں نے عاصم گجر کی بات کو تسلیم کرکے واقعے کا الزام مریم نواز پر عائد کردیا۔ اب جب کہ بات واضح ہوگئی ہے تو وہ اپنی جانب سے اس الزام پر معذرت چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام عائد کیا تھا کہ مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہککاروں نے نا صرف ان کی گاڑی کو ٹکر ماری بلکہ ان پر بندوقیں بھی تان لیں جب کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر انہیں افسوس ہے لیکن اس وقت وہ اسلام آباد میں تھی اور وہیں یہ خبر سنی۔
News categories:
Pakistan News | International News |
---|---|
Showbiz News | Sport News |
Business News | Amazing News |
Post a Comment